ممتاز قادری کے حامی لیڈروں اور ہزاروں احتجاجیوں کے خلاف ایف آئی آر درج

کراچی:پنجاب گورنر سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو پھانسی دیے جانے پر مظاہرہ کرنے والے کچھ مذہبی لیڈروں اور ہزاروں احتجاجیوں کے خلاف مسلکی کشیدگی پھیلانے ، فساد کرانے اور لاؤڈ اسپیکر کا غلط استعمال کرنے کی ایف آئی آر درج کر لی۔
سولجر بازار تھانہ کی پولس کے مطابق حکومت کی جانب سے مفتی غلام غوث ، مفتی عابد، مظفر حسین شاہ، بشیر قادری اور تقریباً7000دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ان سب پر الزام ہے کہ انہوں نے ایم اے جناح روڈ کی ناکہ بندی کی،لاؤڈ اسپیکر کا غلط استعمال کیا اور سرکاری اداروں کے خلاف گھناؤنے جملے استعمال کیے۔
ملزموں کے خلاف مختلف گروپوں کے درمیان منافرت پھیلانے کی دفعہ153-A سمیت تعزیرات پاکستان اور الو¿ڈ اسپیکر قانون کی کئی دفعات کے تحت معاملات درج کیے گئے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pro qadri leaders protesters booked in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply