شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ پاکستان کا پانچ روزہ دورہ مکمل کر کے برطانیہ واپس

اسلام آباد: برطانیہ کا شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن اپنا پانچ روزہ دورہ پاکستان مکمل کر کے وطن واپس پرواز کر گئے۔ واضح رہے کہ ایک عشرہ سے زائد کی مدت میں برطانیہ کے شاہی خاندان کے کسی فرد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔انہیں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو اور کئی دیگر حکومت عہدیداروں نے نور خان ایر بیس پر الوداع کہا۔ دورے کے آخری روز کی صبح دو گھنٹے تک ایک طیارہ برطانوی شاہی جوڑے کو لے کراسلام آباد ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کرنے کے بعد آخر کار تیسری کوشش میں لینڈ کرنے میں کامیاب ہو گیا۔اس طیارہ نے ان دونوں کو لے کر لاہور سے پروزاز بھری تھی لیکن اسلام آباد میں موسم خراب ہونے کے باعث اسے دو بار واپس لوٹ جانا پڑا۔ شاہی جوڑے کے ساتھ طیارے میںبرٹش رائل کارسپونڈ نٹس کے مطابق ڈیوک اینڈ ڈچذ آف کیمبرج نے لاہور کے ایک ہوٹل میں شب بسری کی تھی اور جمعہ کی صبح اسلام آباد پرواز کر گئے تھے۔ اس سرکاری دورے کے دوران شاہی جوڑے کے تینوں بچے بھی ان کے ہمراہ تھے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہزادہ ولیم سے قبل2006میں ان کے والد پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنیوال کیمیلا پارکر باویلز پاکستان آئے تھے اور 8اکتوبر2005کے زلزلے میں تباہ و برباد ہوجانے والے علاقوں کا دورہ کیا تھا۔اس سے قبل شہزادہ ولیمز کی دادی ملکہ ایلزبتھ دو بار 1961میں اور پھر 1997میں پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ شہزادہ ولیمز کی والدہ شہزادی ڈائنا تن بار 1991,1996اور1997میں پاکستان آچکی ہیں۔ 13سال بعد برطانیہ کے شاہی خاندان کا پہلی بارکوئی شاہی جوڑاکستان کے دورے پر آیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prince william kate leave for uk after completing 5 day trip of pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.