شہزادہ محمد بن سلمان اور فوجی سربراہ نے سلامتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا

کراچی: مشرقی ایشیا کے دورے کے دوران اسلام آباد میں ایک رات قیام کے بعد سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان بہت پر جوش نظر آرہے تھے۔ اسلام آباد سے روانہ ہونے کے فوراً بعد انہوں نے وزی راعظم میاں محمد نواز شریف کا یہ کہتے ہوئے شکریہ ادا کیا کہ پاکستان کے دارالخلافہ اور فوجی ہیڈ کوراٹر میں چند گھنٹے کا قیام دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی و سیکورٹی تعلقات کی گہرائی اہمیت اجاگر کرتا ہے۔
انہون نے کہا کہ اسلام آباد کے قیام میں انہیں مشترکہ مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کا زریں موقع فراہم ہوا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے بھی اسلام آباد میں سعودی وزیر دفاع کے دورے کے حوالے سے کہا کہ فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف سے اپنی نصف گھنٹے کی ملاقات کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے مشرق وسطیٰ اور دفاعی تعاون و اشتراک سمیت دو طرفہ تعاون پر خصوصی توجہ مرکوز رکھتے ہوئے علاقائی سالمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prince mohammad coas discuss security cooperation in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply