عمران فاروق قتل کیس کے کلیدی ملزم نے الطاف حسین پر بھی الزام لگایا

اسلام آباد: متحدہ قومی تحریک (ایمکیو ایم) لیڈر ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں اصل مشتبہ خالد شمیم نے قتل میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور ساتھ ہی یہ بھی الزام لگایاکہ اس میں الطاف حسین بھی ملوث ہیں۔
شمیم نے اپنے اقبالی بیان میں کہا کہ ڈاکٹر فاروق کے قتل کے لیے 16ستمبر تاریخ مقرر کی گئی تھی تاکہ اسے الطاف حسین کی سالگرہ کا تحفہ کہا جا سکے۔شمیم نے مزید کہا کہ افتخار حسین کے توسط سے اسے 25ہزار پونڈ کی رقم بھیجی گئی تھی جو سفری اخراجات کے طور پر تھے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے یہ اقبالی بیان اسلام آباد کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت کو دیا ہے۔
اقبالی بیان میں شمیم نے یہ بھی کہا کہ عمران کے قتل کے بعد میں نے کاشف خان سے کہا کہ پہلی دستیاب پرواز سے فوری طور پرملک چھوڑ دے۔شمیم نے یہ بھی الزام لگایاکہ محمد انور نے جنوبی افریقہ میں کارکنوں کو ہدایت کی تھی کہ ان دونون کو پاکستان جانے سے روکا جائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prime suspect confesses to altaf hussains involvement in imran farooq murder in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply