وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دوروزہ دورے پر روانہ

اسلام آباد: پی ایم او سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دوروزہ دورہ پر روانہ ہو گئے۔

وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک جانے سے پہلے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی حکام سے 5اگست کو حکومت ہند کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے اور پھر کرفیو کے نفاذ و مواصلاتی نظام معطل کر دینے کے بعد پیدا ہونے والی کشمیر کی سنگین صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم اس معاملہ پر سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود (ایم بی ایس)سے متواتر رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔وزیر اعظم نے وادی کشمیر کی جانب عالمی توجہ مبذول کرانے کی اپنی مساعی کے ایک جزو کے طو پر اس ماہ کے اوائل میں ولی عہد کو فون کر کے انہیںخطہ کی صورت حال سے واقف کرایا تھا۔

وزیر اعظم اس معاملہ آئندہ ہفتہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کے دوران بھی اس معاملہ کو اٹھائیں گے۔

متحدہ عرب امارات اور سعودی عب کے ولیعہد شہزادوں کو متواتر فون کرتے رہنا کا نتیجہ یہ برآمد ہوا کہ دونوں ملکوں کے وزراءخارجہ نے اس ماہ کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کیا اور وزیر اعظم ، فوجی سربراہ اور وزیر خارجہ سے ملاقاتوں میںکشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ممالک کے رہنما پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کی راہیں تلاش پر بھی غو ر و خوض کریں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prime minister leaves for saudi arabia on two day visit in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.