عمران خان کا فوجی ہیڈ کوارٹر کا دورہ،جنرل باجوہ سے دفاع و داخلی سلامتی پر گفتگو

اسلام آباد: فوج کے ابلاغی ذرائع بازو انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ٹوئیٹ کے توسط سے ہر خاص و عام کو مطلع کیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سلامتی کے حوالے تبادلہ خیال کرنے کے لیے راولپنڈی میں فوجی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم جنرل ہیڈ کوارٹر پہنچنے جہاں انہیں فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے خوش آمدید کہا۔وزیر اعظم کو جنرل باجوہ نے سرحدوں کے دفاع، داخلی سلامتی اور فوج کے حوالے سے دیگر امور پر گفت و شنید کی۔وزیر اعظم کے ہمراہ وزیردفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مالیات کے وزیر اسد عمر کے علاوہ وزیر مملکت داخلہ بھی تھے۔

جمعرات کی یہ ملاقات پیر کے روز وزیر اعظم دفتر میں حکومتی سربراہ اور فوجی سربراہ کے طور پر وزیر اعظم اور فوجی سربراہ کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات کے بعد کی گئی ہے۔

اس ملاقات میں فوجی سربراہ نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی تھی۔ان کی اس ملاقات کے بعد ایک بیان جاری کر کے کہا گیا تھا کہ دونوں فوجی و غیر فوجی سربراہوں نے ملک اور خطہ میں قیام امن کے لیے مل جل کر کام کرنے کا عزم کیا ہے۔پیر کی ملاقات اگرچہ محض اخلاقی ملاقات تھی لیکن بہت جلد ملاقات کا رخ ملک اور پڑوسی علاقوں میں سلامتی کی جانب مڑ گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prime minister khan visits ghq for security briefing in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply