پاکستان میں صدر کے الیکشن کے مکمل پروگرام کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد: چونکہ صدر پاکستان ممنون حسین کی میعاد ختم ہونے میں صرف ایک ماہ رہ گیا ہے اس لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی الیکشن کا پروگرام جاری کرتے ہوئے ووٹنگ کے لیے 4ستمبر تاریخ طے کی ہے۔

صدر ممنون حسین کی5سالہ میعاد9ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔آئین کے مطابق صدارتی انتخاب موجودہ صدر کی میعاد ختم ہونے سے ایک ماہ قبل کر الینا لازمی ہے جو کہ اس کیس میں8اگست کو ہوجانا چاہیے تھا۔صدر کا انتخاب سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے منتخب اراکین پر مشتمل الیکٹورل کالج کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔

ووٹنگ خفیہ بیلٹ سے کرائی جاتی ہے۔ عام طور پر صدارتی انتخاب عام انتخابات کے ایک ماہ بعد یا موجودصدر کی میعاد ختم ہونے سے ایک ماہ پہلے کرایا جاتا ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق کاغذات نامز دگی 27اگست دوپہر12بجے تک اسلام آباد میں تعینات پریذائڈنگ افسران اور، لاہور، کراچی،پشاور اور کوئٹہ میں تعینات پریذائڈنگ افسر کے پاس داخل کیے جاسکتے ہیں۔

29اگست10بجے صبح اسالم آباد میں ریٹرننگ افسر کاغذات کی جانچ پڑتا ل کرے گا۔ 30اگست دوپہر 12بجے تک نام واپس لیے جا سکتے ہیں۔4ستمبر کو صبح 10بجے سے شام 4بجے تک پولنگ ہو گی۔ الیکشن پارلیمنٹہاو¿س اسلام آباد، صوبائی اسمبلی بلڈنگ لاہور، صوبائی اسمبلی بلڈنگ پشاور ، صوبائی اسمبلی بلڈنگ کراچی اور صوبائی اسمبلی بلڈنگکوئٹہ میں ہوگا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Presidential election to be held on sept 4 ecp in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply