صدر پاکستان نے5سال میں 513 رحم کی درخواستیں خارج کیں: وزارت داخلہ

اسلام آباد: وزارت داخلہ کے مطابق صدر پاکستان نے گذشتہ پانچ سال کے دوران سزائے موت کے منتظر513قیدیوں کی رحم کی درخواست خارج کی ہیں۔جماعت اسلامی کے سنیٹر سراج الحق کے ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ مقررہ میعاد کے دوران صدر کو بھیج گئی رحم کی تمام عرضیاں مسترد کر دی گئیں۔
اب سزائے موت کے منتظرصرف38قیدیوں کی رحم کی درخواستیں وزارت داخلہ کے پاس زیر التوا ہیں۔ان میں سے 13معاملات فیصل ہونے کے لیے صدارتی سکریٹریٹ میں زیر غور ہیں۔ان 38قیدیوں کی اپیلیں اونچی عدالتوں سے پہلے ہی خارج کی جا چکی ہیں۔اس ماہ کے اوائل میں ایک ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا پاکستان نے گذشتہ سال 326قیدیوں کو پھانسی دی جو کہ کسی ملک میں ایمنسٹی کے ذریعہ ریکارڈ کی گئی سب سے بڑی تعداد ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President turned down 513 mercy petitions over last five years interior ministry in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply