پاکستان میں پارلیمانی انتخابات 27جولائی کو،صدارتی اعلان آئندہ ہفتہ متوقع

اسلام آباد:صدر پاکستان ممنون حسین آئندہ ہفتہ پارلیمانی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کریں گے۔ توقع ہے کہ صدر عوام کو یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہ آئندہ حکومت کے لیے وہ کسے منتخب کرنا چاہتے ہیں 27جولائی تاریخ مقرر کریں گے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک سینیئر افسر نے رابطہ قائم کیے جانے پر الیکشن ایکٹ مجریہ2017کی دفعہ57(1) کا حوالہ دیا جو اس امر کی وضاحت کرتا ہے کہ صدر کو اختیار ہے کہ وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مشاورت کے بعد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیں۔انہوں نے کہا کہ کمیشن آئندہ چند روز میں صدرکو ایک الیکشن تاریخ تجویز کرے گا اور صدر آئندہ ہفتہ کسی وقت اس کا اعلان کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن سات روز کے اندر انتخابی پروگرام کا اعلان کرنے کا پابندہے۔انہوں نے کہا کہ عبوری منصوبہ کے تحت الیکشن کمیشن 28یا29مئی کو الیکشن شڈول کا اعلان کر دے گا۔اور توقع ہے کہ صد انتخابات کی 27جولائی تاریخ طے کرنے کا اعلان کر دیں گے۔

Title: president to announce election date next week | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply