پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے دہشت گردی کو زبردست شکست ہوگئی: صدر ممنون حسین

اسلام آباد: صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ گھریلو میدان پر انٹرنیشنل کر کٹ کی بحالی سے دہشت گردی کی لعنت دور ہو گئی۔صدر نے اندرون ملک پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد اور پھر اس کے بعد کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی کی سریز کی کامیابی کا سہرا پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی انتظامیہ اور حکومت کے سر باندھا۔
انہوں نے اس سال کے پی ایس ایل ٹورنامنٹ کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس عظیم الشان کرکٹ اجتماع سے دہشت گردی دم دبا کر بھاگ کھڑی ہوئی۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ان میچوں کو دیکھنے کے لیے بھاری تعداد میں کرکٹ شوقینوں کی اسٹیڈیم میں آمد نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان ایک پر امن اور کھیلوں کے دلدادہ لوگوں کا ملک ہے۔
پی ایس ایل کی فاتح اور ٹیم کے فرنچائزی سید علی رضا نقوی نے مسٹر حسین سے قصر صدارت میں ملاقات کی اور کہا کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ سے ملک کی معیشت مستحکم ہوگی اور روزگار پیدا ہوگا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President says terrorism defeated with cricket revival in pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply