صدر پاکستان او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے ترکی روانہ

اسلام آباد: صدر ممنون حسین ترکی میں چل رہے تنظیم اسلامی کانفرنس (او آئی سی)کے13ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے بدھ کے روز استنبول روانہ ہو گئے۔ صدر ممنون حسین اپنے تین روزہ قیام کے دوران کانفرنس سے خطاب کرنے کے علاوہ او آئی سی کے رکن ممالک کے کچھ رہنماؤں سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
یہ اسلامی سربراہ اجلاس امن و انصاف کے لیے اتحاد و استحکام کی فکر کے ساتھ ہو رہی ہے جس میں شام، یمن، افغانستان،صومالیہ، مالی، جموں و کشمیر، بوسنیا ہرزے گونیا کی موجودہ صورت حال اور آذر بائیجان میں آرمینیا کی ظلم و زیادتی نیز غیر مستحکم سلامتی کی صورت حال سے متاثر دیگررکن ملکوں کے حالات پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔استنبول اجلاس میں غیر او آئی سی رکن ملکوں میں مسلمانوں کی صورت حال اور دہشت گردی سے مقابلہ پر بھی غور وخوض کیا جائے گا۔

Title: president mamnoon leaves for turkey to attend 13th oic summit | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply