امریکہ طعنہ دینے کے بجائے پاکستان کی مساعی کو سراہے:وزیر داخلہ احسن اقبال

اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے بارے میں امریکہ کے حالیہ تبصرے پر تنقیدکی۔
انہوں نے وفاقی دارالخلافہ میں پولس لائن میں ایک تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ کو پاکستان کو طنز و تشنیع کا نشانہ بنانے کے بجائے خطہ کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اس کی بے مثال قربانیوں اور کلیدی کردار کو سراہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جو کانٹے بکھیرے ہیںپاکستان انہیں سمیٹ رہا ہے۔ کسی ملک نے دہشت گردی کے خلاف اتنی قربانی نہیںدی ہوگی جتنی پاکستان دے چکا ہے۔انہوننے کہا کہ ہم نے ہمیشہ خطہ میںامن قائم کرنے کی جی توڑ کوشش کی ہے ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Praise pakistan not taunt ahsan iqbal tells us in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News