پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ اور گلگت بلتستان کے اسمبلی ضمنی انتخابات میں شاندار جیت

اسلام آباد: پاکستان میں تمام سیاسی پارٹیوں بشمول حکمراں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این)اور اس کی قیادت والے اتحاد کو اس وقت زبردست شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے گلگت بلتستان اور سندھ اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں شاندار جیت حاصل کر لی۔موصول اطلاع کے مطابق پی پی پی نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 کراچی سے ضمنی الیکشن میں نشست جیت لی ہے۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی 23 ہزار 840 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے ہیں جبکہ متحدہ قومی مومنٹ( ایم کیو ایم پاکستان) کے کامران ٹیسوری 18 ہزار 106 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے علی اکبر گجر 5 ہزار 353 ووٹوں کے یساتھ تیسرےنمبرپر رہے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار نجیب ہارون 5 ہزار 98 ووٹ حاصل کر کے چوتھے نمبر پر رہے جبکہ انھیں حلقے کے سابق امیدوار عرفان اللہ مروت کی حمایت بھی حاصل تھی۔ا
لیکشن کے سلسلے میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے ، امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے 2 ہزار رینجرز اہلکار اور 1500 پولیس کے جوان تعینات کیے گئے جبکہ حلقے میں دفعہ 144 نافذ کی گئی اور شناختی کارڈ کے بغیر پولنگ اسٹیشن میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سعید غنی کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے اور کہا کہ 2018 کا انتخاب بھی ہم جیتیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی گلگت نگر کے ضمنی الیکشن میں اسلامی تحریک، مجلس وحدت المسلمین اور حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار کو شکست دے کر قانون ساز اسمبلی کی نشست چھین لینے میں کامیاب ہوگئی۔
اتوار کے روز قانون ساز اسمبلی جی بی ایل اے 4 نگر II میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید حسین نے 6838 ووٹ حاصل کر کے جیت اپنے نام کرلی۔ اسلامی تحریک کے امیدوار محمد باقر جنہیں مسلم لیگ ن اور وحدت المسلمین کی اعلانیہ حمایت حاصل تھی نے 5988 ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تحریک انصاف کے امیدوار شیخ اختر حسین صرف 413 ووٹ حاصل کر پائے۔چالیس پولنگ اسٹیشنوں کے مکمل نتائج کا اعلان ہونے اور پی پی کے امیدوار جاوید حسین کی 850 ووٹوں کی برتری سے کامیابی ملنے پر پی پی کے کارکنوں اور جیالوں نے فتح کی خوشی میں جگہ جگہ سے ریلیاں نکالیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید حسین کی فتح پر بلاول بھٹو نے مبارک باد پیش کی۔ تاہم آج کراچی میں پی ایس 114 میں بھی پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ppp wins gbla 4 and bs 114 karachi by elections in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply