عوام اب نواز شریف کے دھوکے میں نہیں آئیں گے:بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے چنیوٹ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ2013کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) کو ایک پیشگی منصوبہ کے تحت ہرایا گیا تھا انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے خلاف زبردست دھاندلی کی گئی جس کے باعث ہمیں شکست دی گئی اور اب آئندہ ہونے والے انتخابات میں ہم اپنی پوری تیاری کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں اب کسی کو دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی پی کی ہر حکومت نے پاکستانی قوم کو بھرپور خدمت کی ہے۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے کسانوں اور مزدوروں کو خودکشیوں پر مجبور کیا ہے جبکہ حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب پاکستانی عوام آپ کے دھوکے میں آنے والے نہیں ہیں اب تو سپریم کورٹ نے بھی آپ کو جھوٹا اور نا اہل قرار دیا ہے لہذا اب آپ مزید عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش نہ کریں۔بلاول نے پارٹی کارکنوں سے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ کو شکست دینے کے لیےکمر کس لیں ۔ انہون نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز مزدور مخالف، غریب مخالف اور کسان مخالف ہے اور اس کے لیڈروں کا واحد مقصد اپنی تجوریاں بھرنا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ppp was defeated in the 2013 elections through a plan bilawal bhutto in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply