پی پی پی عید بعد عمران حکومت کے خلاف سڑک پر اتر ے گی:زرداری

اسلام آباد: سابق صدر مملکت و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی عید کے بعد پاکستان تحریک انصاف حکومت کے خلاف سڑک پر اتر آئے گی۔

جعلی کھاتے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے پیشگی ضمانت حاصل کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر زرداری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ن کی پارٹی کے احتجاج سے خوفزدہ ہے اسی وجہ سے وہ ان کے خلاف فرضی مقدمات دائر کر ارہی ہے۔

قومی احتساب بیورو نے منگل کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں مسٹر زرداری کے خلاف تمام انکوائریوں، تحقیقات اور ریفرنسز کی فہرست داخل کر کے دعویٰ کیا تھا کہ 36معاملات میں سے کم از کم8 معاملات میں زرداری کا ملوث ہونا ثابت ہو چکا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیورو کے ذریعہ ان کے خلاف چلائے جا رہے معاملات کی تفصیل مہیا کیے جانے کے لیے اسلام آباد میں زرداری کی اپیل کے جواب میں بیورو نے عدالت کو 11صفحاتی رپورٹ پیش کر دی۔

بیورو کی فہرست کے مطابق 8معاملات میں مسٹر زرداری کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوتی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ppp to launch street protest against govt after eid zardari in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.