اگر حکومت نے سیاسی کارکنوں کو اذیتیں دیںتو پی پی پی بھی عمران خان کے دھرنے میں شامل ہو جائے گی

اگر حکومت نے سیاسی کارکنوں کو اذیتیں دیںتو پی پی پی بھی عمران خان کے دھرنے میں شامل ہو جائے گی
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اعتزاز احسان نے پیر کے روز کہا کہ اگر چہ ان کی پارٹی کا پاکستان تحریک انصاف کے2نومبر کے اسلام آباد دھرنے سے کوئی واسطہ نہیں ہے لیکن اگر حکومت نے سیاسی کارکنوں پر تشدد اور ظلم ڈھایا تو وہ اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کر نے پر مجبور ہو جائے گی اور پی ٹی آئی کے دھرنے میں شامل ہو جائے گی۔
اعتزاز نے کہا کہ ان کے خیال میں عمران خان راہ راست پر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتساب وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کے اہل و عیال سے شروع ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم احتساب سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔
پی پی پی لیڈر نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کا نقطہ نظر درست ہے اور یہ کہ ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ الزامات کسی اور پارٹی کے خلاف عائد کےے گئے ہوتے تو حکومت بہت پہلے کارروائی کر چکی ہوتی۔