پاکستان پیپلز پارٹی نے فوجی عدالتوں کی بحالی کے بلوں کو مسترد کر دیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے فوجی عدالتوں کی بحالی کے حوالے سے وفاقی حکومت کے ذریعہ پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے دو بل مسترد کر دیے۔حکومت نے تمام سیاسی پارٹیوں کی مرضی حاصل کرنے کے لیے فوجی قانون ترمیمی بل2017 اور 28ویں آئینی ترمیمی بل ایوان میں پیش کیے تھے۔
لیکن جمعرات کی شام میں ہی پی پی پی نے ان خبروں کے بکواس بتایا تھا کہ اس نے فوجی عدالتوں میں دو سال کی توسیع پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ پی پی پی کے سینٹرل انفارمیشن سکریٹری چودھری منظور نے بھی اس امر کا اعادہ کیا کہ پی پی پی اپنی سفارشات سے رو گردانی نہیں کرے گی اور اپنی ترمیمات پیش کرے گی۔
فوجی قانون ترمیمی بل کے تحت فوج کو جرائم پیشہ عناصر پر مقدمہ چلانے کے لیے خصوصی اختیارات میں مزید دو سال کی توسیع چاہی گئی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ppp rejects bills tabled by federal govt for revival of military courts in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply