پی پی پی پنجاب میں پی ایم ایل این کے ساتھ حکومت سازی کے لیے تیار نہیں

لاہور: وزارت عظمیٰ اور قومی اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے لیے متفقہ امیدوار لانے کے فیصلے میں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کا مکمل ساتھ دینے والی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی )نے پنجاب میں پی ایم ایل این کا ساتھ دینے سے انکار کرد یا اور کہا کہ وہ پنجاب اسمبلی میں پی ایم ایل کی قیادت والی مخلوط حکومت میں شامل ہونے پرحزب اختلاف میں بیٹھنے کو ترجیح دے گی۔

سابق وزیر اعظم اور پی پی پی یوسف رضا گیلانی نے ڈان نیوز کو بتایا کہ ہماری پی ایم ایل این سے بات چل رہی ہے تاہم اصولی طور پر ہم نے پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کا کردار ادا کرنے کا ہی فیصلہ کیا ہے۔ گیلانی مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے دیگر پارٹیوں کے ساتھ مذاکرات کرنے والی پی پی پی کی چھ رکنی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی کا چونک پارٹی کا اصل مقصد جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے اسلے وہ پارلیمنٹ میں متحد رہنے پر دیگر پارٹیں کو آمادہ کرنے میںکامیاب ہو گئی۔تاہم انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سازی کے آرزومند نہیں ہیں۔ اور انتخابات میں شفافیت کے حوالے سے تحفظات کے باوجود ہم جمہوریت کو کمزور نہیں کرنا چاہتے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ppp not ready to form govt in punjab with pmln in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply