پی پی پی نے شیری رحمٰن کو سینیٹ میں حزب اختلاف کا قائد نامزد کرد یا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چیرمین بلاول بھٹوکے ذریعہ سنیٹر شیری رحمٰن کو سینیٹ میںحزب اختلا ف کا قائد نامزد کیے جانے کے بعدشیری کے لیے لابئینگ شروع کر دی۔
سنیٹر رحمٰن ، نو منتخب سنیٹ ڈپٹی چیرمین سلیم مانڈوی والا،قومی اسمبلی حزب اختلاف قائد خورشید شاہ اور دیگر نے ایوان بالا میں وفاقی قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے اراکین سے ملاقاتیں شروع کر دیں۔ اس وفد نے صادق سنجرانی اور مانڈوی والا کی جیت میں فاٹا سنیٹروں سے ان کے عمدہ رول کے لئے اظہار تشکر کیا اور سنیٹر رحمٰن شیری کے انتخاب میں ان سے حمایت چاہی۔پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو جس کے 12اراکین ہیںپی پی پی کے فیصلہ سے مطلع کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی نے ، جس نے سنجرانی اور مانڈوی والا کی حمایت کی تھی شیری رحمٰ کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے۔خورشید شاہ نے بھی سنجرانی سے ملاقات کر کے انہیں سنیٹ چیرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ جس پر سنجرانی نے ان سے درخواست کی کہ وہ ان کے حق میں دعا کریں کیونکہ یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جو ان کے کندھوں پر ڈالی گئی ہے۔

Title: ppp nominates sherry rehman as senate opposition leader | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply