سندھ کے وزیر منصوبہ بندی اور اہلیہ رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے

کراچی: سندھ کے وزیر منصوبہ بندی و ترقی میر ہزار خان بیجرانی اور ان کی اہلیہ کراچی کے ڈیفنس ہاو¿سنگ اتھارٹی میں اپنی رہائش گاہ پر پر اسرار حالت میں مردہ پائے گئے۔
ابتدائی رپورٹوں کے مطابق بیجرانی اور ان کی بیوی فریحہ رزاق ، جو کہ پیشہ سے صحافی ہیں، اپنی خوابگاہ میں، جو اندر سے مقفل تھی، مردہ پائے گئے ۔بیجرانی خاندان نے پی پی پی وزیر کی موت کی تصدیق کر دی۔
لیکن موت کا اصل سبب ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ان دونوں کی لاشیں ملنے کی اطلاع ملتے ہی پولس جائے وقوعہ پہنچ گئی اور اس نے کیس کی ابتدائی تحقیقات شروع کر دی۔
پولس ذرائع کے مطابق ریسکیو15ہیلپ لائن پر ڈائل کرنے والے نے بتایا کہ بیجرانی ہاؤس میں دو لاشیں پائی گئی ہیں۔ وزیر کی موت کی خبر پھیلتے ہی پی پی پی کے کئی ارکان بشمول وزیر داخلہ سہیل انوار سیال بجرانی ہاؤس پہنچ گئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ppp minister mir hazar khan bijarani wife found dead in karachi home in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply