سابق سنیٹر و پی پی پی رہنما فیصل رضا عابدی گرفتار

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) لیڈر و سابق سنیٹر فیصل رضا عابدی کو بدھ کے روز اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ توہین عدالت کے ایک مقدمہ میں سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

موصول رپورٹ کے مطابق پولس نے بدھ کے روز پی پی پی لیڈر کو توہین عدالت کیس میں کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ پہنچنے پرگرفتار کر لیا ۔سابق سنیٹر کو ایک نجی ٹیلی ویژن چینل پر عدلیہ مخالف ریمارک پر سپریم کورٹ میں طلب کیا گیا تھا۔

21ستمبر کو پاکستان کے چیف جسٹس کی شان میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر سابق سنیٹر کے خلاف ایک معاملہ درج کیاگیا تھا۔یہ شکایت عدالت عظمیٰ کے افسر رابطہ عاملہ شاہد حسین کامبویو نے انسداد دہشت گردی قانون اور مجموعہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 228،500، 505(ii)اور34 کے تحت سکریٹریٹ تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی۔

28ستمبر کو حکومت سندھ نے عابدی کی گرفتاری کے لیے اسلا م آباد کو اپنی منظور دے دی۔عابدی پاکستان پیپلز پارٹی کے کراچی ڈویژن کے صدر کے طور پر پارٹی کی خدمات انجام دے چکے ہیں۔لیکن بعد میں وہ پارٹی کے کام کاج سے مستعفی ہو گئے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ppp leader faisal raza abidi arrested in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment