متحدہ قومی موومنٹ اب ختم ہوچکی ہے:بلاول بھٹو

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ انتخابات میں سندھ سے بھاری کامیابی پر امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اب ختم ہوچکی ہے۔
کراچی میں کامیاب امیدوار چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کے ہمرا پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایم کیوایم اب ختم ہوگئی ہے کیونکہ ان کے اراکین بھی اپنی قیادت پر اعتماد نہیں رکھتے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا سینیٹ کے انتخابات نے یہ اشارہ دیا ہے کہ ایم کیو ایم کو اپنے مسائل کا سامنا ہے اس لیے انھیں ہمیں تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے خود کو دیکھنا چاہیے۔
بلاول کاکہنا تھا کہ عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، بے روزگاری اوردہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں اور ہم ان مسائل کو ختم کرسکتے ہیں اسی طرح ہم سینیٹ انتخابات کے بعد 2018 کے عام انتخابات میں بھی بہترکارکردگی دکھائیں گے۔سینیٹ انتخابات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے چیف الیکشن کمشنر نے اعتراف کیا ہے کہ سب سے شفاف انتخابات سندھ میں ہوئے ہیں جس میں سندھ کے وزیراعلیٰ کا بڑا عمل دخل تھا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کریں گے کہ اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ بنائیں جس کے لیے ہم رابطے کر رہے ہیں۔انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے تاحال مسلم لیگ ن سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ppp in contact with opposition for senate chairmanship says bilawal in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply