پی پی پی قیادت نے سندھ کا وزیر اعلیٰ بدلنے کا فیصلہ کر لیا

پی پی پی قیادت نے سندھ کا وزیر اعلیٰ بدلنے کا فیصلہ کر لیا
کراچی: ایک حیران کن اقدام کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی پی پی پی کی اعلیٰ قیادت نے آئندہ پیش آنے والے شدید مشکل چینلجوں سے نمٹنے کے لیے ضعیف العمر وزیر اعلیٰ سید قاسم علی شاہ کی جگہ نسبتاً کسی نوجوان کو صوبہ کا وزیر اعلیٰ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تین بار سندھ کا وزیر اعلیٰ بننے والے مسٹر شاہ سندھ میں رینجرز کے خصوصی پولس اختیارات کو وسیع کرنے کے حوالے سے ابتدائیتبادلہ خیال اور فیصلہ کو حتمی شکل دینے کے لیے پی پی پی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کے لیے ہفتہ کو دوبئی گئے تھے۔
اگرچہ یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سندھ کابینہ میں ردو بدل ناگزیر ہو گئی ہے لیکن مسٹر شاہ جس وقت متحدہ عرب امارات پہنچے تو انہیں اس کا کوئی علم نہیں تھا کہ ان کا کیا ہوگا۔جس وقت مسٹر شاہ دوبئی پہنچے تو وزارت اعلیٰ کے عہدہ کے ایک بڑے امیدوار مراد علی شاہ جو سندھ کے سینیئر وزیر ہین پہلے ہی سے دوبئی میں موجود تھے۔
مسٹر زرداری کے ترجمان اور سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ایک بیان میں کہا کہ پی پی پی نے نیا وزیر اعلیٰ مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ سندھ کابینہ میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور مسٹر شاہ بھی اس اجلاس میں موجود تھے جس میں انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ۔