پی پی پی اور مسلم لیگ نواز نے پاکستان کا بیڑہ غرق کر دیا: پرویز مشرف

اسلام آباد:پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل ۔این) نے اس ملک میں سب سے زیادہ حکومت کی ہے لیکن ان پارٹیوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نون لیگ نے صنعتوں کو تباہ کر دیا ہے جبکہ صنعتوں کا ملک کی معیشت میں اہم کردار ہوتا ہے۔ ملک میں کوئی بیرونی سرمایہ کاری نہیں ہو رہی کیونکہ سرمایہ کاروں کو اب پاکستان پر اعتماد نہیںرہا۔ پرویز مشرف نے کہا کہ میرے دور میں سب سے زیادہ سرمایہ کار پاکستان آئے کیونکہ میں بذات خود انکو ترغیب دلایا کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام کو سمجھنا چاہیئے کہ اس ملک کا حقیقی وفادار کون ہے۔
پی پی اور نون لیگ کے پاس اس ملک کے دردوں کی دوا نہیں ہے۔اس موقع پرپرویز مشرف نے ہندوستان کو بھی زبردست ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے پاکستان کی ممکنہ ترقی و خوشحالی اس کو ایک آنکھ نہیں بھا رہی، اسلئے وہ پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے اور کلبھوشن بھی دہشت گردی کے منصوبوں پر عملدر آمد کراتا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کمیونیکیشن کے سیکٹر میں بڑے مواقع موجود ہیں اور ہمارے دور میں سب سے زیادہ اس سیکٹر میں کام ہوا تھا اور لاکھوں جوانوں کو روزگار فراہم کیا گیا۔پرویز مشرف نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے تو ہمیں چاہئے کہ ہم کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔ انہوں نے نواز شریف کی ہندوستانیصنعتکار جندال سے ملاقات ذاتی معاملات کے حل کے لئے تھی اس میں بیک ڈور سفارتی پالیسی کا کوئی تعلق نہیں تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ppp and pml n destroyed pakistan says pervez musharraf in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply