قومی احتساب بیورو کی چیرمین شپ کے لیے حکمراں و حزب اختلاف نے تین تین نام پیش کیے

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو کی چیرمین شپ کے لیے حکومت اور حزب اختلاف نے تین تین نام پیش کر دیے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کی جانب سے بیورو کے چیئرمین کے لیے جوتین نام تجویز کیے ہیں ان میں جسٹس ریٹائرڈ رحمت جعفری ، جسٹس ریٹائرڈ چوہدری اعجاز اور سابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کے نام شامل ہیں۔
جبکہ حزب اختلاف کے قائد خورشید شاہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے دوران نئے چیئرمین کے تقرری کے لیے حزب اختلاف کی دیگر اہم جماعتوں سے کوئی مشاورت کیے بغیر جو تین نام تجویز کیے ہیں ان میں جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد شامل ہیں۔ سید خورشید شاہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اشتیاق احمد کا نام جماعت اسلامی کے مشورے سے شامل کیا ہے۔
انہوں نے کہا: تحریک انصاف اور ایم کیو ایم سے رابطہ کیا گیا لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ اس وجہ سے ان کی طرف سے حتمی رائے سامنے نہیں آئی۔ خورشید شاہ نے کہاکہ امید ہے کہ 8 اکتوبر سے پہلے نئے چیئرمین کے تقرر کا معاملہ طے پا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہنئے چیئرمین کے تقرر کے حوالے سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ایک اور ملاقات متوقع ہے جس میں تقررسے متعلق دیگر امور بھی طے پائیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ppp and govt nominate three names each for nab chairman in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply