پاکستان میں انتخابات سر پر، کسی پارٹی نے انتخابی منشور جاری نہیں کیا

اسلام آباد:پارلیمانی انتخابات سر پر آن پہنچے لیکن ابھی تک ملک کی اصل سیاسی پارٹیوں نے انتخابی منشور جاری نہیںکیا۔غالباً تما م ہی سیاسی پارٹیوں نے بھانپ لیا ہے کہ عوام کو اب انتخابات کے موقع پر سیاسی پارٹیوں کے کیے گئے وعدوں پر اعتبار نہیں رہا اور یہ کہ تمام ہی سیاسی پارٹیاں ملک کو درپیش مسائل حل کرنے میں نہ توسنجیدہ ہیں اور نہ ہی یہ جانتی ہیںکہ انہیں حل کیسے کیاجائے۔

جمہوری ممالک میں پارٹی کا انتخابی منشور کسی بھی انتخابی مہم کا نہایت اہم جزو سمجھا جاتا ہے۔کیونکہ اپنے اسی دستاویز سے ہر پارٹی ووٹروں کو تمام اہم قومی معاملات و مسائل پر اپنا نظریہ پیش کرتی ہے اور ان چیلنجوں سے معرکہ آرائی کرنے کی حکمت عملی کا اعلان کرتی ہے۔

سیاسی ماہرین سمجھتے ہیںکہ انتخابی منشور ایک سیاسی پارٹی کا وہ عہد و پیمان ہوتا ہے جو وہ انتخابات سے قبل عوام سے کرتی ہے اور پھر بعد از انتخابات عوام اسی انتخابی منشور کو حکمراں جماعت کی کارکردگی کی پیمائش کا آلہ بن جاتا ہے۔

1970میں جب پہلی بار براہ راست انتخابات ہونا شروع ہوئے تو پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیرمین ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی پارٹی کے انتخابی منشور میں مشہور نعرہ ”روٹی کپڑا اور مکان“ کا جو نعرہ لگایا تھا اسے پارٹی آج تک ہر انتخابی منشور میں لگاتی ہے۔

2013کے انتخابات میں پارٹی نے اس میں ”تعلیم،صحت ،سب کو نوکریاں اور دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کا وعدہ شامل کر لیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ نوازکے انتخابی منشور کا عنوان ”حقیقی تبدیلی کے لیے قومی ایجنڈہ: مضبوط اقتصادیات،مضبوط پاکستان“تھا۔

جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ”نیا پاکستان: انصاف، امن و خوشحالی “ کے عنوان کے ساتھ انتخابی منشور لائی۔لیکن اب ان سب پارٹیوں کو احسا س ہو چلا ہے کہ نہ تو خود بر سر اقتدا ر پارٹی نے اپنے وعدے پورے کیے اور نہ ہی حزب اختلاف میں بیٹھنے والی پارٹیوں نے اپنے وعدوں کو پورا کرانے کے لیے کوئی دباؤ ڈالا۔اس لیے ان سب پارٹیوں نے فی الحال انتخابی منشور کو سرد خانہ میں ہی ڈالے رکھنے میں عافیت جانی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Polls around the corner where are party manifestos in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply