چینی وزیر نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی کامیابی کے لیے پاکستانی سیاسی پارٹیوںکو متحد ہونے کی تلقین کی

اسلام آباد : ایک چینی وزیر نے پاکستان کی سیاسی پارٹیوں کو تلقین کی ہے کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی کامیابی اور ترقی کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے اتحاد کا مظاہرہ کریں۔
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی سینٹرل کمیٹی کے بین الاقوامی محکمہ میں نائب وزیر ژینگ شیاسونگ نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی پارٹیوں کے مختلف مفادات ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ سیاسی پارٹیاں اپنے اختلافات دور کرنے اور پاکستان چین اقتصادی راہداری کو ایک کامیاب پراجکٹ بنانے کے لیے مل کر کام کر سکتی ہیں۔
مسٹر شیاسونگ نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔اور ان پارٹیوں کے لیڈروںکو چین آنے کی دعوت دی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Political parties urged to unite for success of cpec in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply