قطع نظر سیاسی اختلافات کے میں نواز شریف کی اچھی صحت کے لیے دعا گو ہوں: عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قطع نظر سیاسی اختلافات کے وہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی تندرستی کے لیے دعاگوہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر کے توسط سے عمران خان نے کہا کہ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کر دی ہے کہ انہیں ہر ممکن بہترین طبی سہولتیں بہم پہنچائی جائیں اور ان کا بہترین علاج کرایا جائے۔

سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد اعلیٰ نواز شریف خون میں پلیٹلیٹ میں خطرے کی سطح تک کمی واقع ہوجانے کے باعث لاہور کے سروسز اسپتال میں بغرض علاج داخل کرائے گئے تھے۔

جہاں انہیں داخلے کے چند گھنٹے بعد ہی تین میگا یونٹ پلیٹلیٹ چڑھائے گئے ۔جو دو ہزار سے بڑھ کر فوری طور پر16ہزار ہوگئے۔جس سے ان کی حالت میں قرار واقعی بہتری آئی۔

ڈاکٹروں کے مشورے پر ان کے خون میں مزید پلیٹیٹس چڑھائے جا رہے ہیں۔ نواز شریف کی حالت پر گہری نگاہ رکھی جا رہی ہے اور میڈیکل بورڈ سے تعاون کے طور پر ایک ڈاکٹر کراچی سے اور ایک اسلام آباد سے طلب کر لیا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Political differences notwithstanding my sincere prayers are with nawaz pm imran in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.