سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والا لاہور میں گرفتار

لاہور:گزشتہ روز لاہور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ایک شخص کو سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف مہم چلانے کے جرم میں گرفتار کر کے اس پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیان کے بعد یہ ایسے افراد کے خلاف پہلی گرفتاری ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اس سے قبل متعدد افراد کو سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف مہم چلانے کے جرم میں گرفتار کر کے تفتیش کی مگر یہ پہلی باقاعدہ گرفتاری ہے۔
ذرائع کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے گزشتہ روز لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے سے افضل قریشی نامی شخص کو سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف مہم چلانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا اور جمعرات کو اس کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کے لیے اپیل کی جائیگی۔
سائبر کرائم کے مطابق عدنان افضل قریشی پر الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت دفعہ 20 اور 24 جبکہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 419 اور 500 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔
ایف آئی اے کے تفتیش کار رضوان ارشد نے اپنے بیان میں بتایا کہ یہ شخص فوج اور چوہدری نثار کے خلاف انتہائی غیر شائستہ الفاظ کا استعمال کر رہا تھا جس کہ بعد اس شخص کو گرفتار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افضل قرشی سے اس بات کی بھی تفتیش کی جارہی ہے کہ آیا وہ انفرادی طور پر کام کرتا ہے یا کوئی باقاعدہ منظم گروپ کا حصہ ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Political activist held for riling pak army on social media in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply