کوئٹہ میں ہزارہ فرقہ کی حفاظت پر مامور پولس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کردیا

کوئٹہ: ہزار گنجی سے ہزارا ٹاؤن جانے والے ہزارہ شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے پھل فروشوں کو اپنی حفاظت میں لے جانے والے پولس اہلکاروں کی گاڑی پر دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں ایک پولس اہلکار ہلاک اور ایک دیگرزخمی ہو گیا۔
پولس کے مطابق بندوق بردار فائرنگ کرکے فوراً بھاگ کھڑے ہوئے۔پولس نے جوابی کارروائی کی لیکن اس وقت تک حملہ آور ان کی گولیوں کی رینج سے باہر ہو گئے تھے اور کوئی حملہ آور زخمی تک نہ ہوا۔
حملہ کی اطلاع ملتے ہی پولس اور قانون نافذ کرنے اہلکارجائے وقوعہ پہنچ گئے اور حملے کی تحقیقا ت شروع کر دی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Policeman protecting members of hazara community in quetta gunned down in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply