پاکستان تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن پر پولس کی یلغار،متعدد پارٹی کارکنان گرفتار

اسلام آباد: قومی دارالخلافہ اسلام آباد کی پولس جمعرات کے روز تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن تقریب میں گھس گئی اور وہاں موجود متعدد پارٹی کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔تحریک انصاف کے لیڈر اسد عمر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ناانصافی ہمیں احتجاج سے باز نہیں رکھ سکتی اور یہ کہ حکومت پی ٹی آئی کے جمہوری احتجاج سے خائف ہے۔
اسد نے کہا کہ پاکستان مین جمہوریت نام کے شے نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ثابت کر چکی ہے پاکستان مین جمہوریت نہیں بلکہ مطلق العنانیت ہے۔ پی ٹی آئی کے نائب چیرمین نے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے سیکڑوں پارٹی کارکنوں کو حراست مین لے لیا ہے اور پولس نے خاتون کارکنوں پر تشدد کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Police storm pti youth convention in islamabad in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply