پولس نے خیبر پختون خوا میں دہشت گرد کے شبہ میں پارچہ فروش کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

مردان: پولس کے مطابق اس نے خیبر پختون خوا کے مردان ضلع میں جمعرات کے روز سائیکل پر کپڑا بیچنے والے کو دہشت گرد کے شبہ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔اس کپڑے والے کی شناخت وولاس خان کے طور پر ہوئی ہے جو گذشتہ15ال سے علاقہ میں سائیکل پر گھوم گھوم کر کپڑا فروخت کرتا تھا۔ اس کے 12بچے ہیں۔
ڈی ایس پی ممتاز خان نے کہا کہ پولس کو اس وقت گولی چلانا پڑی جب مردان میں کچہری کے باہر ایک چیک پوائنٹ پر پولس کے روکنے پر وہ نہیں رکا۔انہوں نے بتایا کہ پہلے تو پولس نے ایک گاڑی کو اس کی بائیک کے پیچھے دوڑایا لیکن کپڑے والا پھر بھی نہیں رکا تو پولس نے گولی چلادی۔45سالہ کپڑا فروش گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ۔اس ے ایک مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموںکی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔متوفی کے پاس سے کوئی اسلحہ یا دھماکہ خیز مواد نہیں ملا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Police shoot vendor dead in mardan for failing to stop at checkpoint in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply