کوئٹہ میں صوبائی پولس سربراہ کے دفتر کے باہر زبردست بم دھماکہ ، 5پولس اہلکار سمیت13ہلاک

اسلام آباد:رائٹر) پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جمعہ کی صبح صوبائی پولس سربراہ کے دفتر کے باہر ایک طاقتور بم دھماکہ میں کم از کم13افراد ہلاک اور درجن بھر سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔
ایک سینیئر پولس افسر علی مردان نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں 7 پولس اہلکار بھی شامل ہیں۔ مقامی پولس افسر محمد اکبر کے مطابق پولس سربراہ کے دفتر کے باہر واقع پولس چوکی کو نشانہ بنا کر کیا گیا یہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز میلوں دور تک سنی گئی اور آس پاس کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے چٹخ گئے۔ دھماکہ میں زخمی ہونے والوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق بم دھماکا کوئٹہ کے گلستان روڈ پر واقع انسپکٹر جنرل پولیس احسن محبوب کے دفتر کے نزدیک ہوا۔ ہلاک شدگان میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ دھماکہ کے بعد پولس ٹیم اور راحت رساں دستہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو علاج کے لیے کوئٹہ کے سول اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے دھماکے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان انوار الحق ککر نے بتایا کہ یہ دھماکہ آئی جی کے دفتر کے پاس ہوا ہے، جہاں سے فوجی چھاؤنی نزدیک ہے اور اغلب گمانہے کہ حملہ آور چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Police office targeted in deadly quetta blast in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply