خیبر پختون خوامیں تحریک طالبان پاکستان کے 3دہشت گردہلاک

ہری پور: خیبر پختون خوا کے ہری پور ضلع کی توفکیان تحصیل میں پولس اور انسداد ہشت گردی محکمہ کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم انتہا پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ اس مشترکہ کارروائی میں ایک پولس اہلکار بھی ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہوا ہے۔
دہشت گردوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ اس وقت ہوا جب ان دہشت گردوں کی وہاں موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز کے اہلکار ان کی تلاش میں وہاں پہنچ گئے۔
ابھی ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ان سب کی لاشیں قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے ایک اسپتال میں بھیج دی گئیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Police kill three ttp terrorists in haripur in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply