کراچی پولس اور آئی بی کی مشترکہ کارروائی میں لشکر جھنگوی کا ایک دہشت گرد ہلاک

کراچی: شہر کی ڈسٹرکٹ سینٹرل پولس اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) نے خواجہ اجمیر نگری علاقہ میں بدھ کو رات دیر گئے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لشکر جھنگوی کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کے دو ساتھی تاریکی اور تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولس کے مطابق آئی بی کو لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع ملی تھی علاقہ میںایک بڑا دہشت گردانہ حملہ کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔
اطلاع موصول ہوتے ہی آئی بی نے پولس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔پولس کو جائے تصادم سے دو ہتھ گولے ، 6ٹی ٹی پستولیں، ایک 7ایم ایم رائفل،ایک چینی ساخت کی رائفل، سات ایم ایم میگزین، تین واکی ٹاکی سیٹ اور 500ایس ایم جی کارتوس پائے گئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Police ib kill one lej terrorist in karachi 2 others flee in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment