کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں پولس کانسٹبل ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے عملہ کے لوگوں کو نشانہ بنا کر ہلاک کرنے کی ایک اور واردات میں کوئٹہ کے رائے سانی روڈ پر منگل کے روز نامعلوم بندوق برداروں نے ایک پولس کانسٹبل کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
اس کانسٹبل کی شناخت نصیر احمد کے طور ہر کی گئی ہے جو اپنی ڈیوٹی پوری کر کے گھر واپس آرہاتھا۔کانسٹبل کی موقع پرہی موت ہو گئی۔ کوئٹہ میں مذہبی و مسلکی اقلیت اور سیکورٹی فورسز کے لوگ آئے روز انتہا پسندوں کی گولیوں کا شکار بن رہے ہیں۔
گذشتہ ہفتہ شہر کے زرغون روڈ پر بلوچستان اسمبلی کے قریب سے گذر رہی ایک پولس پارٹی میں گھس کر ایک خود کش بمبار نے دھماکہ کر دیا تھا جس میں پانچ پولس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
اس واردات کے بعد تحریک طالبان پاکستان نے ، جس نے اس حملہ کیذمہ داری لی تھی، عوضاحت کی تھی کہ یہ خود کش دھماکہ صوبائی اسمبلی کونہیں بلکہ سیکورٹی عملہ کو نشانہ بنا کر ہی کیا گیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Police constable gunned down in quetta in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply