پولس نے لاہور کے ایک مدرسہ سے 6مشتبہ عناصر کو گرفتارکیا

لاہور: یہاں ایسٹر کے موقع پر لاہور پارک میں دہشت گردانہ حملے کے بعد، جس میں کئی بچوں سمیت72افراد ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہوگئے تھے،پولس نے پورے پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف نیم فوجی دستوں کے کریک ڈاؤن میں پولس نے ایک مدرسہ سے6 مشتبہ عناصر کو گرفتارکر لیا۔
لاہور کے کوٹ لکھپت جیل کے گردونواح کے علاقہ سے بھی 10مشتبہ گرفتار کیے گئے۔ جبکہ فیصل آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 20افراد گرفار ہوئے۔ اس سے قبل اتوار اور پیر کی درمیانی شب میںپولس نے علامہ اقبال ٹاؤن علاقہ میں بھی یہ خفیہ اطلاع ملنے پر کہ مشتبہ اس علاقہ میں موجود ہیں علاقہ کی تلاشی لی ۔
وہاں پولس نے رہائشیوں کے شناختی کارڈ مانگے اور 24افراد کو شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث گرفتار کر لیا۔دوسری جانب انٹیلی جنس ایجنسیوں اور پولس نے ملتان کے دہلی گیٹ علاقہ کی تلاشی کے دوران 10مشتبہ کو گرفتار کر لیا۔

Title: police catch six suspects from lahore seminary | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply