پاکستان کی تمام مساجد میں شب برات کو موقع پر سخت سیکورٹی بندوبست

اسلام آباد:آج ملک بھر میں شب برات بڑی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ ملک بھر کی مساجد اور عبادت گاہوں میں عبادت اور دعاوں کی خصوصی محافل و مجالس کا انعقاد کیا جائے گا جن میں علمائے کرام اور خطباء شب برات کی اہمیت و فضیلت کے ساتھ اسلامی اقدار اور اصولوں پر بھی تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔ لاکھوں شہری قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کریں گے جبکہ قبرستانوں کے باہر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔
شب برات کے اجتماعات میں اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت، ایمان و سلامتی اور عالم اسلام کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ آج کی رات کی مناسبت سے شہر کی اہم عمارتوں اور گھروں کی چھتوں پر رنگ برنگے لائٹس لگا کر چراغاں بھی کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ شب برات کے موقع پر سیکیورٹی اداروں اور حکومت کی جانب سے ملک بھر کی مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Police beef up security for shab e barat in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply