کراچی میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام میں ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹیوں کے3 لیڈران گرفتار

کراچی: پولس نے دہشت گردوں کا علاج معالجہ کرنے اور انہیں پناہ دینے کے الزام میں متحدہ قومی تحریک(ایم کیو ایم) کے دو لیڈروں وسیم اختر اور رؤف صدیقی اور پاک سرزمین پارٹی کے لیڈر انیس کیم خانی کو منگل کے روزگرفتار کر لیا۔
اختر، صدیقی اور کیم خانی کو بکتر بند گاڑیوں میں بٹھا کر جیل بھیج دیا گیا ۔پولس کو یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ اسی قسم کے الزامات میں مطلوب عبد القادر پٹیل کو بھی گرفتار کیا جائے۔
اس سے قبل دن میں ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے ضیا الدین اسپتال میںمبینہ دہشت گردوں کو پناہ دینے اور ان کا علاج کرنے کے لیے سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین پر دباؤ ڈالنے کے الزام میں ماخوذ ان تینوں سیاسی لیڈروں کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج کر دی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Police arrest waseem akhtar anis kaimkhani in dr asim terror case in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply