میڈیکل طالبہ اسماءقتل کیس میں مزید دو گرفتار

پشاور: خیبر پختون خوا کئے انسپکٹر جنرل صلاح الدین محسوس نے کہا ہے کہ میڈیکل کی طالبہ اسماءرانی کے قتل میں مزید دو مشتبہ گرفتار کر لیے گئے۔پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محسود نے بتایا کہ اسماءکے قتل میں استعمال کیے گئے دو ہتھیار بھی ضبط کیے گئے ہیں۔
آئی جی نے مزید کہا کہ کچھ اور شواہد سامنے لائے جارہے ہیں۔ اسماء، جو کہ ایبٹ آباد میں میڈیکل کی تیسرے سال کی طالبہ تھی اور تعطیلات گذارنے اپنے آبائی وطن کوہاٹ آئی ہوئی تھی،27جولائی کو مجاہد آفریدی نے شادی کی پیش کش ٹھکرانے پر گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔مجاہد، جو پاکستان تحریک انصاف کے ضلع صدر آفتاب عالم کا بھتیجہ تھا، واردات کر کے ملک سے فرار ہو گیا تھا۔
لیکن جرم میں اس کا شریک اور بھائی صادق اللہ آفریدی کو پولس نے بعد میں پکڑلیا۔پولس نے مجاہد کے ایک اور ساتھی شاہ زیب کو بھی گرفتار کر لیاجس نے مجاہد کو سعودی عرب فرار ہوجانے میں مدد کرنے کا اعتراف کر لیا۔

Title: police arrest two more suspects recover weapon used in asma rani murder case | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply