پاکستان میں سب انسپکٹر نے راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی،2ہلاک6زخمی

اسلام آباد: لاڑکانہ میں ایک پولس سب انسپکٹر نے مبینہ طور پر راہگیروں پر اپنی کار چڑھا دی جس میں کم از دوہلاک اور 6دیگر زخمی ہوگئے۔ سینیئر پولس سپرنٹنڈنٹ تنویر احمد تونیو نے بتایا کہ اس انسپکٹر کی شناخت علی مرتضیٰ چنڈیو کے طور پر کی گئی ہے۔ اسے برطرف کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تونیو نے شبہ ظاہرکیا ہے کہ سب انسپکٹر شراب پی کر کار چلا رہا تھا۔ اس کا نیڈرو ہاسپٹل میں طبی معائنہ کرایا جا رہاہے۔ ذرائع کے مطابق ابھی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔ زخمیوں کو چندکا میڈیکل کالج ٹیچنگ ہاسپٹل میں داخل کر دیا گیا اور لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کو سونپ دی گئیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Police arrest sub inspector for running over pedestrians killing two in larkana in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply