راولپنڈی میں پولس کی شدید اذیت رسانی سے حراستی موت کی ایک اور واردات

راولپنڈی: راولپنڈی میں پیر کے روز پولس کی بربریت کا ایک اور واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب پولس تحویل میں ایک23سالہ لڑکے کواس بری طرح زدوکوب کیا گیا کہ اس نے حوالات میں ہی دم توڑ دیا۔متوفی کی شناخت ریحان کے طور پر کی گئی ہے۔
ا س کے گھر والوں نے ریحان کی موت کے بعد بنج منڈی میں واقع تھانہ کا گھیراؤ کر لیا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولس نے ریحان کو رات میں گرفتار کیا تھا اور اسے اتنی اذیتیں دی گئیں کہ اس کی موت واقع ہو گئی۔
یہ حراستی موت وزیرستان کے کے ایک نوجوان نقیب اللہ محسود کی کراچی میں ماؤرائے عدالت ہلاکت کے بعد جعلی تصادم کے خاتمہ کے لیے ملک گیر پیمانے پر ہونے والے احتجاج کے درمیان ہوئی ہے۔

Title: police allegedly torture man to death in rawalpindi | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply