کشمیر میں ہندوستانی فوج کی کارروائیوں پر مسعود خان کا اظہار تشویش

اسلام آباد: پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر مسعود خان نے اسلام آباد میں برطانوی اور یورپین رکن پارلیمنٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج کی جانب سے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام پر تشدد و جارحیت کے باعث وادی میں جاری کشیدگی شدت اختیار کرتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے کشمیر بھر میں حالات بگڑ رہے ہیں۔
کشمیری عوام حق خود ارادیت کے حصول کے لئے پر عزم ہیں اور وہ اپنے حقوق حاصل کر کے ہی دم لیں گے۔صدر مسعود خان کا مزید کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج اس وقت بے گناہ شہریوں کو گرفتار کر رہی ہے اور بھارتی حکومت کشمیری عوام سے مسلسل سیاسی انتقام لے رہی ہے۔ یورپین پارلیمنٹ کے رکن واجد خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس نہیں لے رہی جو انتہائی افسوسناک بات ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pok president masood khan press conference in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply