وزیر اعظم نواز شریف کے خصوصی ایلچی نے جنیوا میں مسئلہ کشمیر اٹھایا

 اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خصوصی ایلچی برائے کشمیر اویس لغاری نے جنیوا میں بین الاقوامی برادری کے سامنے ہندوستانی کشمیر میں سلامتی دستوں کے ذریعہ حقوق انسانی کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا۔
لغاری ان22ممبران پارلیمنٹ میں سے ایک ہیں جنہیں وزیر اعظم نے گذشتہ ماہ اپنا خصوصی ایلچی مقرر کیا ہے جو دنیا کے تمام اہم ممالک کے دارالخلافہ میں جاکر مسئلہ کشمیر بیان کریں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا کہ لغاری نے جنیوا میں اقوام متحدہ حقوق انسانی کونسل کے سربراہ چوئی کیانگ لیم ، انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے صدر پیٹر موریر اور دیگر سفیروں سے ملاقات کی اور انہیں ہندستانی کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ہندوستانی سلامتی دستوں کی فائرنگ سے آگاہ کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pms special envoy highlights india held kashmir rights violations in geneva in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply