ہندوستانی جاسوس کی گرفتاری پر وزیر اعظم ایک حکمت عملی کے تحت خاموش ہیں:رانا ثناءاللہ

لاہور: پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہندوستان کے خفیہ ادارے ریسرچ اینڈ انالئزنگ ونگ (را) کے ایک ایجنٹ کی گرفتاری پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ایک حکمت عملی کے تحت خاموش ہیں۔
انہوں نے پنجاب اسمبلی کی عمارت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے دوران گفتگو یہ معلوم کیے جانے پر کہ آخر را کے ایجنٹ کی گرفتاری پر وزیر اعظم کیوں خاموش ہیں کہا کہ حکومت پاکستان میں را کے ملوث ہونے کامعاملہ اٹھانے کی حکمت عملی وضع کر رہی ہے۔
انہوں نے پنجاب میں شریف کنبہ کی زیر ملکیت رمضان شوگر فیکٹری میں ملازم دو ہندوستانی انجینیروں کی تخریبی سرگرمیوں کے الزام میں گرفتاری کی تصدیق کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ ان کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید کرنے کے لیے پیہم اصرار کیے جانے پر ثناءاللہ نے صرف اتنا کہا کہ کسی ایجنسی ابھی تک اس معاملہ میںکوئی رپورٹ نہیںدی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pms silence over indian agents arrest is deliberate sana in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply