وزیر اعظم نواز شریف بخار اور انفیکشن کے باعث فی الحال اسلام آباد نہیں آسکتے

لاہور: وزیر اعظم ہاؤس کے ایک ترجمان کے مطابق بخار اور انفیکشن کے باعث وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اسلام آباد واپسی میں مزید تاخیر ہو گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم کو ، جو اس وقت لاہور میں ہیں ،منگل کی سبح اسلام آباد روانہ ہونا تھا لیکن ایک ایک پیر میں چیرا لگائے جانے سے جو زخم ہے اس میں انفیکشن ہو گیا ہے نیز بخار بھی ہے جس کے باعث انہون نے فی الحال اسلام آباد روانگی ملتوی کر دی ہے۔جیسے ہی انفیکشن دور ہو جائے گا اور بخار اتر جائے گا وزیر اعظم اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم 31مئی کو اوپن ہارٹ سرجری کے بعد گذشتہ منگل کو ہی لندن سے پاکستا ن پہنچے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pms return to islamabad delayed due to fever and infection in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply