پنجاب میں پی ٹی آئی کو حمایت دینے کے عوض مسلم لیگ قائد نے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعظم کا عہدہ مانگا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کیو(پی ایم ایل ق) نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مخلوط صوبائی حکومت تشکیل دینا چاہتے ہیں تو انہیں پی ایم ایل کیو کی یہ دو شرطیں ماننی ہوں گی کہ اسے صوبائی وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعظم کا عہدہ دیا جائے۔

پی ایم ایل کیو کے اندرونی ذریعہ نے مزید بتایا کہ پارٹی نے پنجاب میں پی ٹی آئی کو حکومت سازی میں مدد دینے کے عوض اپنی شرطوں پر غور کرنے کے لیے پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت کو مکتوب ارسال کر دیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان قیاس آرائیوں کو خارج کر دیا کہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ پی ٹی آئی کے بجائے کسی اور سیاسی پارٹی کا بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ پی ٹی آئی کا ہی ہوگا۔ اس حوالے سے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی انتخابات میں، جس میں حکومت سازی کے لیے کم از کم149اراکین کی ضرورت ہے، کانٹے کے مقابلہ کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این)129سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بنی ہے جبکہ پی ٹی آئی کو123سیٹیں ملی ہیں۔اور دونو ںہی پارٹیاں حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ میں لگ گئی ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pml q wants cm or deputy pm spot in return for supporting pti in punjab in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply