پی ایم ایل این کے ظفر الحق شیریں رحمٰن کی جگہ سینیٹ میں حزب اختلاف کے قائد مقرر

اسلام آباد: سینیٹ چیرمین صادق سنجرانی نے پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این)کے راجہ ظفر الحق کو ایوان بالا میں حزب اختلاف کا قائد مقرر کر دیا۔ سینیٹ سکریٹریٹ سےن جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ظفر الحق 24اگست سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سنیٹر شیری رحمٰن کی جگہ حزب اختلاف کے قائد ہوں گے۔

ظفر الحق سینیٹ کی چیرمین شپ کے لیے صادق سنجرانی کے خلاف امیدوار تھے۔ظفر الحق کی جگہ، جو پہلے ایوان کے قائد تھے ،24اگست کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے شبلی فراز کو ایوان کا قائد منتخب کیا گیا۔کیونکہ ایوان میں پی ٹی آئی ہی واحد سب سے بڑی پارٹی ہے۔

شیری رحمیٰن نے اتوار کے روز ٹوئیٹر کے بتوسط سے شبلی اور ظفر دونوں کو مبارکباد دی اور اپنے پیغام میں کہا کہ”میں امید کرتی ہوں کہ وونوں اس حقیقت کو یاد رکھیں گے کہ جمہوریت کی خدمت قانون سازی، مباحثہ ، اچھی حکمرانی اور پارلیمانی دیانتداری سے عوامی مفادات کی تکمیل میں ہی مضمر ہے اور دونوں رہنماجمہوری قدروں کا دامن تھامے رکھیں گے اورجمہوریت کو تقویت پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pml ns raja zafarul haq replaces sherry rehman as leader of the opposition in senate in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply