پی ایم ایل نواز کے امیدوار محمد مسعود خان پاک مقبوضہ کشمیر کے صدر منتخب

مظفر آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار اور سابق سفیر محمد مسعود خان کو قانون ساز اسمبلی نے آزاد جموں و کشمیر کا صدر منتخب کر لیا۔مسعود کو 42وو ملے جبکہ ان کے قریب ترین حریف و پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری لطیف اکبر کو صرف6ووٹ ہی مل سکے۔
مسلم کانفرنس اور پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا۔مسعود خان کو، جو کہ پونچھ IIIمیںحلقہ ایل ائے19-میں روالا کوٹ سے تعلق رکھتے ہیں، پی ایم ایل این نے جس وقت اپنا امیدوار نامزد کیا تھا اسی وقت ان کی زبردست کامیابی کے امکانات روشن تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pml ns masood khan elected ajk president in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply