پی ایم ایل این لیڈر حنیف عباسی جیل سے رہا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے لیڈر حنیف عباسی کولاہور ہائی کورٹ میں پانچ پانچ ملین روپے کی دو ضمانتیں داخل کرنے کے بعد سنیچر کے روز لاہور کے کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے ڈپٹی رجسٹارا نے ان کی رہائی کے حکمنامہ پر دستخط کر کے پی ایم ایل این لیڈر کو ضمانت پر بشرطیکہ وہ کسی اور جرم میں قید کی سزا نہ بھگت رہے ہوں رہا کرنے کی ہدایتوں کے ساتھ ا سے کیمپ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو بھیج دیا۔

پی ایم ایل این لیڈڑ جیسے ہی جیل سے باہر آئے پارٹی ارفاکین کی ایک کثیر تعداد نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔بعد ازاں وہ اپنے آبائی شہر راولپنڈی روانہ ہو گئے۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں ایک دو ججی بنچ نےفریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد عباسی کی سزا کی معطلی کی درخواست منظور کر لی اور اس کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔تاہم یہ بھی کہا کہ معاملہ کی سماعت جاری رہے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pml ns hanif abbasi released from lahores camp jail on bail in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.